لاہور صوبائی صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کا پی ڈی ایم اے (PDMA) پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ

Loading

(لاہور)صوبائی صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے (PDMA) پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم ڈاکٹر خرم شہزادودیگرافسران نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا ۔ صوبائی وزیرنے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں قائم کردہ جدید ترین کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈاکٹر خرم شہزاد نے صوبائی وزیر کوپی ڈی ایم اے سے متعلق مکمل آ گاہی دی اور ڈی ایس این جی وین (DSNG Van)کا معائنہ بھی کروایا۔ ڈاکٹر خرم شہزاد نے دوران بریفنگ صوبائی وزیر کو بتایا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام چل رہا ہے اور میونسپل کارپوریشن ،ریسکیو وغیرہ کے ساتھ ملکر ریلیف کا کام جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جون سے لیکر 15اکتوبر تک کسی بھی نا گہانی آفت کے لحاظ سے اہم ہوتا ہے اور اس کے لئے محکمہ موسمیات کے ساتھ ملکر موسم کی رپورٹ اور دریاؤں میں پانی کے اتار چڑھاؤ کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ ایک سٹیلائٹ بس کے ساتھ دو ڈی ایس این جیز بھی موجود ہیں ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ پی ڈی ایم اے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب ہر طرح سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا قابل ستائش ہے ۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام اضلاع میں حفاظتی تدابیر کو یقینی بنا کے یہ ثابت کر دیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچنے كے کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان میں بھی کسی بھی قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے پنجاب پی ڈی ایم اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے یہ کہا کہ بلوچستان کی ٹیم بھی اسی طرز پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں