لاہور۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی ملاقات

Loading

لاہور۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے تربت میں سو بستروں پر مشتمل اسپتال کی تعمیر اور تفتان میں زئراین کے رہائشی کمپلیکس کے قیام اور دیگر منصوبہ جات کے لئے پنجاب کے عوام کی طرف سے 3 ارب روپے کی فراہمی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کے لیے حکومت بلوچستان اور بلوچستان کی عوام ان کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سردار عثمان بزدار کے بلوچستان میں آنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں ان کی خدمات کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بلوچستان میں عوامی فلاحی منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کے لیے جس کے لیے حکومت اور عوام ان کے فلاحی اقدامات پر ان کے مشکور ہیں ۔ صوبائی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ضلع قلات آنے کی دعوت دی جو وزیراعلی پنجاب نے قبول کرتے ہوئے بہت جلد آنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر داخلہ کو سوینر پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں