غزہ پر فضائی حملہ ،35 افراد شہید ،اسرائیلی آرمی چیف کا نئے حملوں کا اعلان

Loading

مقبوضہ بیت المقدس: عالمی دنیا کی جانب سے امن کیلئے کی جانے والی اپیلوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پر جاری فوجی حملوں کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنے 5 ہزار ریزرو فوجیوں کو فوری طور پر طلب کر لیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے جاری بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی کو وسعت دینے کیلئے 5 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ،ذرائع کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے جنوبی اسرائیل کے علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی میں وقت کی قید کے بغیر وسعت دی جائے گی۔

غزہ پر فضائی حملہ ،35 افراد شہید ،اسرائیلی آرمی چیف کا نئے حملوں کا اعلان
Israel attack on Al Aqsa Mosque, Israel’s Netanyahu,Ashkenazi trip,Israeli missions in UAE,Abu Dhabi
11 May 2021 (22:34) 2021-05-11
مقبوتہ بیت المقدس: عالمی دنیا کی جانب سے امن کیلئے کی جانے والی اپیلوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پر جاری فوجی حملوں کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنے 5 ہزار ریزرو فوجیوں کو فوری طور پر طلب کر لیا ۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے جاری بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی کو وسعت دینے کیلئے 5 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ،ذرائع کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے جنوبی اسرائیل کے علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی میں وقت کی قید کے بغیر وسعت دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے رہنے کا عزم کرلیا
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اعتراف کیا ہے کہ تازہ فوجی کارروائی میں اسرائیل نے اس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیلی بمباری میں اپنے دو سینیر کمانڈروں کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں اسدود اورعسقلان میں نئے راکٹ داغے گئے ہیں، غزہ کی پٹی سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی علاقوں پر 300 راکٹ داغے گئے ہیں۔غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ کے علاقے میں کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 35 افراد شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیا شہر میں ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کو نشانہ بنایا اس کے علاوہ غزہ کے مغرب سے آبدوز کے ذریعے بھی میزائل داغے گئے ہیں۔العربیہ چینل کے کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی دیہاتوں پر راکٹ داغے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

راکٹ حملوں سے عسقلان میں دو مکانات کو نقصان پہنچا ، راکٹ حملوں میں 31 صہیونی زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں مصر نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں وزیر دفاع کی موجودگی میں اہم اجلاس طب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں