دبئی: حکام نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے کو 21 اکتوبر سے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر
عرب میڈیا کے مطابق جھولے کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس کی قیمت 130 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 سے 12 سال کے بچوں کا ٹکٹ 100 درہم ہوگا۔
عین دبئی ، دبئی ہولڈنگ انٹرٹینمنٹ کے پورٹ فولیو میں تازہ ترین اضافہ ہے اور دبئی کے طویل المیعاد وژن کی تائید میں اسٹریٹجک کردار کا حامل ہے جس کا تعین نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اسے ایک اہم سیاحتی مرکز کے طور پر دنیا بھر، میں ایک رہنما کی حیثیت سے امارات کی ساکھ کو مضبوط بنانے کے لئے کررکھا ہے۔
دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا ” عین دبئی ” نامی دنیا کا سب سے بڑا جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔
جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جو جلد ہی شہر کے اہم پرکشش مقامات میں شامل ہو جائے گا ایک بار پورا چکر لینے میں یہ جھولا 38 منٹ کا وقت لے گا جس میں سیاح فضا میں بیٹھ کر دبئی کے خوبصورت نظاروں کا مزا لے سکیں گے۔
جھولے کے کیبنز کو انتہائی پر تعش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ڈنر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ جس میں سالگرہ، منگنی اور شادیایوں کی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔
کیبن کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پہلی آبزرویشن کیبنز، سوشل کیبنز اور پرائیویٹ کیبنز شامل ہیں آبزرویشن کیبنز ان لوگوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جنہوں نے پہلے کبھی دبئی کا 360 ڈگری کا مشاہدہ نہیں کیا
عین دبئی کے جنرل منیجر رونالڈ ڈریک کا کہنا ہے کہ عین دبئی اپنی نوعیت کے پہلے تجربات پیش کرتا ہے جس میں تمام سامعین کے لیے پرتعیش خصوصی ایونٹ کیبنز شامل ہیں۔
دبئی ہولڈنگ انٹرٹینمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد شرف کا کہنا ہے کہ دبئی ٹریول اور ٹورزم کے شعبے میں ایک رہنما کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے جس میں شہرت کے ساتھ اہم منصوبے اور تاریخی نشانات ہیں۔
۔