صوبہ بلوچستان میں ایک ایسا سیاحتی مقام بھی ہے جس کا نظارہ آپ ضرور کرنا چاہیں گے۔

Loading

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر دور 2 گھنٹے کی مسافت پر ضلع بولان میں واقع ’پیر غائب‘ کی خوبصورتی لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے اور اب اس مقام کی تزئین و آرائش کے بعد اسے سیاحت کے لیے مزید بہتر بنا دیا گیا ہےپہاڑوں کے درمیان موجود تالاب اور اس پر گرتا آبشار کا پانی اس جگہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

یہاں پہاڑوں کے بیچ سے پانی بہنے کا خوبصورت منظر—اسکرین شاٹ: بشکریہ کنیکٹ کاشان یوٹیوب چینل

یہی نہیں بلکہ وہاں جانے والے کچھ سیاح کی جانب سے یہ کہا جاتا ہے کہ اس جگہ پہاڑوں کے بیچ سے پانی بہتا ہے جبکہ یہاں کا پانی سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہوتا ہے۔

حال ہی میں اس مقام کی تزئین و آرائش کرکے مزید سہولیات کو شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ سیاحوں کو مزید اپنی طرف متوجہ کرے۔۔

پیر غائب ریسورٹ کو تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا—اسکرین شاٹ: بشکریہ کنیکٹ کاشان یوٹیوب چینل

اس جگہ کی تزئین و آرائش و بحالی کا کام حکومت بلوچستان اور فرنٹیئر کور کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔۔

پہاڑوں سے بہتا ہوا پانی تالاب میں گرکر یہاں کی خوبصورتی مزید بڑھا دیتا ہے—اسکرین شاٹ: بشکریہ کنیکٹ کاشان یوٹیوب چینل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں