صدرِ پاکستان کی کورونا سے نجات کیلئے آج ’یومِ توبہ و استغفار‘ منانے کی اپیل

Loading

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اپیل پر ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء سے نجات کے لیے آج جمعے کا دن ’یومِ توبہ و استغفار‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔آج ’یومِ توبہ و استغفار‘ منانے کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس سلسلے میں اپیل کی ہے کہ عوام کورونا وائرس سے نجات کے لیے اس جمعے نمازِ استغفار ادا کریں۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج ’یومِ توبہ و استغفار‘ منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کورونا وائرس کی وباء سے نجات حاصل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں