شھید حیات میرزا کے قاتل کی گرفتاری

Loading

تربت_ ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حیات میرزا کے قاتل کو ہر صورت میں سزا ملے گی قانون کسی کو سر عام قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، حیات میرزا کے قاتل (ایف سی اہلکار) کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ریمانڈ میں ہے، واردات میں استعمال آلہ قتل بھی پولیس کے قبضے میں ہے، انھوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے پولیس لاکپ میں عام ملزم کے جیسا برتاو کیا جارہا ہے، یہ تاثر غلط ہیں کہ اس سے جیل میں رعایت برتی جارہی ہے۔ جس شخص نے سرعام ایک معصوم بے گناہ شہری کا قتل کیا ہے وہ کسی رعایت کے لائق نہیں ہے۔ قانون کی نظر میں سارے ملزم برابر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری میں آئی جی ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کاتعاون قابل ستائش ہے۔ گرفتاری میں ایف سی افسران نے ہم سے مکمل تعاون کیا، انھوں نے کہا کہ شہید حیات میرزا کےبے رحمانہ قتل پرہمارے ساتھ ساتھ آئی جی ایف سی اور دیگر افسران نے بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور ایسے واقعات دوبارہ روح نما نہ ہوں اسکے لئے سخت لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حیات میرزا کے بھائی مراد نے کہا کہ میرے بھائی کے قاتل کی گرفتاری پر میں آئی جی ایف سی اور پولیس کا شکر گزار ہوں اور میں پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہوں مجھے یقین ہے کہ میرے بھائی کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں