شلجم کے صحت کے لئے بے شمار فوائد موجود ہیں یہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور پیشاب کی تکلیف کو دور کرتا ہے۔ شلجم نے دنیا بھر میں ایک مقبول سبزی کے طور پر شہرت حاصل کی جسے ہر طبقہ اس کی غذائیت کی وجہ سے اپنے کھانے میں شامل کرتا ہے۔ آج شلجم کا مختلف قسم کے پکوانوں میں بڑے پیمانے پر لطف اٹھایا جاتا ہے اور یہ اعلیٰ غذائیت کا حامل بھی ہے۔
شلجم کی غذائی اہمیت۔
شلجم صحت کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے، قبض، کھانسی، پتھری اور جوڑوں کے درد میں یہ مفید غذا ہے۔ اس کا اچار ذود ہضم ہوتا ہے۔ یہ کیلوری میں کم ہوتے ہیں لیکن غذائیت کے لحاظ سے زیادہ ہیں، شلجم میں فائبر اور وٹامنز اور فولیٹ (بی وٹامنز میں سے ایک) کے ساتھ ساتھ مینگنیج، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور کاپر جیسے معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں یہ فاسفورس اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین حاصل کرنے کا بھی اچھا ذریعہ ہیں۔
شلجم کے صحت سے متعلق فوائد۔
شلجم بلبس کی جڑ ہے جو اکثر کھائی جاتی ہے۔ شلجم اپنی غذائیت کی اعلیٰ معیار اور اس کی کم کیلوری کی وجہ سے بہت اہم ہے۔ یہ آپ کے صحت مند کھانے میں شامل ہوکر ایک بہترین غذا بن جاتا ہے۔ ایک درمیانے سائز کے شلجم میں صرف 34 کیلوریز پکانے پر 4 گرام فائبر اور 1 گرام پروٹین ہوتی ہے اس میں آپ کی روزانہ وٹامن سی کی نصف سے زیادہ ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں۔ اگر آپ صحت سے متعلق مسائل کا حل چاہتے ہیں تو ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
فائبر کی بھرپور مقدار۔
فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ بڑی آنت کی سوزش کے ساتھ ساتھ ڈائیورٹیکولوسس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اسی طرح ریشہ سے بھرپور سبزیوں سے بھری خوراک قبض کو دور کرنے اور باقاعدگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں سبزیاں کھاتے ہیں ان میں کینسر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔شلجم
کینسر سے بچاؤ۔
شلجم میں فائٹو کیمیکلز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آپ کے کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ اس میں موجود گلوکوزینولیٹس بھی کینسر سے بچاتا ہے۔ یہ پودوں کے کیمیکل ہیں جو مرکبات میں تبدیل ہوتے ہیں، جو جگر کو زہریلے مواد کو فلٹر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ مہلک کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکتے ہیں۔ اس کو باقاعدگی سے کھانے سے چھاتی، ملاشی اور بڑی آنت سمیت کئی کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
قلبی صحت کو بہتر بناتا۔
اس میں وٹامن کے، کی کثرت ہونے کی وجہ سے اس میں سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ یہ وٹامن فالج، ہارٹ اٹیک کے ساتھ ساتھ دل کے دیگر امراض کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ اپنے بہتر جذب کے ذریعے ہاضمے میں مدد کرتا ہے جس کے نتیجے میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔ شلجم فولک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، جو عام طور پر دوران خون اور قلبی صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔
صحت مند ہڈیاں۔
شلجم پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھی بھرے ہوئے ہوتے ہیں، دونوں صحت مند ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں۔ اس کو باقاعدگی سے کھانے سے آسٹیوپوروسس، جوڑوں کے نقصان اور ریمیٹائڈ گٹھیا کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ کیلشیم کی بھرپور مقدار جسم کے کنیکٹیو ٹشوز کی تخلیق کو بڑھانے میں بھی مدد کرتی ہے۔
پھیپھڑوں کی صحت۔
پھیپھڑوں کا سرطان وٹامن اے کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے، خاص طور پر پھیپھڑوں کی سوزش، اور دیگر صحت کے مسائل جیسے پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ شلجم وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔