سی پیک منصوبے میں گوادر کے کسی بھی شہری کو بے دخل نہیں کیا جائے گا

Loading

سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں گوادر کے کسی بھی شہری کو بے دخل نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا سی پیک منصوبے کسی بھی بے دخل کرنے کے لیے نہیں ہیں سی پیک منصوبے لوگوں کی ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر سے آئے ہوئے کلانچی محلہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وہ بہت جلد وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرکے گوادر کا دورہ کرینگے انہوں نے کہا کہ گوادر کے نوجوانوں کو اسکالر پر چائنہ بھیجا جائے گا جبکہ پاک چائینا انسٹی ٹیوٹ بہت جلد بحال کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ گوادر کے نوجوانوں کو فنی تعلیم ،ایم فل اور ایم بی بی ایس کی تعلیم کے لیے گوادر یونیورسٹی قائم کر دی جائے گی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کسی کو بے دخل کرنے کے لیے نہیں ہیں اور سی پیک منصوبے میں گوادر کے کسی بھی شہری کو بے گھر نہیں کیا جائے گا بلکہ سی پیک منصوبے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہیں انہوں نے کہا کہ کلانچی محلے کے مسلئے پر وہ خود وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرینگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں