ماڈل فٹ بال گراؤنڈ تربت میں فٹ بال کلب سٹی کمبائنڈ اور تربت کمبائنڈ کے مابین پاکستان ڈے کی مناسبت سے فٹبال میچ کا اہتمام کیا گیا،جہاں دلچسپ مقابلے کے بعد سٹی کمبائنڈ ٹیم فاتح کے طور پر سامنے آئی۔ اس موقع پر اے ڈی سی سراج حسن نے بطورِمہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح ٹیم میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے جن سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوسکے مذید یہ کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے لوگوں کا رجحان اسپورٹس کی طرف مائل ہوسکے اور جو نشے کے خلاف جنگ جاری ہے اسکی روک تھام کیلئے مزید علاقوں میں بھی اسیے ایونٹ منعقد کئے جاسکیں تاکہ ہمارے نوجوان نشے کی طرف مائل نہ ہوں۔