سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی سے آئی جی پولیس کی ملاقات،بلوچستان کے امن و امان کے حوالے سے بات چیت

Loading

کوئٹہ: سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے بلوچستان پولیس ہیڈکوارٹرکادورہ کیا۔آئی جی پولیس محمد طاہرنے ان کااستقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔آئی جی پولیس نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پربھی بریفنگ دی دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے پلان بھی پیش کیا۔ لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی نے امن و امان کے حوالے سے بلوچستان پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بلوچستان پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں