زیتون کا باغ لگائیں ہزار سال تک بھرپور منافع کمائیں ۔۔۔

Loading

زیتون کا درخت بہترین آمدنی کا ذریعہ کیسے بن سکتا ہے؟ -

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ ایک مرتبہ زیتون کا باغ لگا لیں تو وہ کم از کم ایک ہزار سال تک پھل دیتا رہے گا.

زیتون کس طرح کی زمین میں لگایا جاسکتا ہے؟ زیتون کا پودا ہر طرح کی زمینوں مثلاََ ریتلی، کچی، پکی،پتھریلی، صحرائی زمینوں میں کامیابی سے لگایا جا سکتا ہے. صرف کلر والی زمین یا ایسی زمینیں جہاں پانی کھڑا رہے، زیتون کے لئے موزوں نہیں ہیں. زیتون کو کتنے پانی کی ضرورت ہے؟ زیتون کے پودے کو شروع شروع میں تقریبا دس دن کے وقفے سے پانی لگانا چاہیئے. جیسے جیسے پودا بڑا ہوتا جاتا ہے ویسےاس کی پانی کی ضرورت بھی کم ہوتی جاتی ہے. دو سال کے بعد زیتون کے پودے کو 20 سے 25 دن کے وقفے سے پانی لگانا چاہیئے. زیتون کے پودے کب لگائے جا سکتے ہیں؟ زیتون کے پودے موسمِ بہار یعنی فروری، مارچ , اپریل یا پھر مون سون کے موسم یعنی اگست، ستمبر ، اکتوبر میں لگائے جا سکتے ہیں.

زیتون کے پودے لگانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ زیتون کا باغ لگاتے ہوئے پودوں کا درمیانی فاصلہ 10×10 فٹ ہونا ضروری ہے. اس طرح ایک ایکڑ میں تقریبا 400 پودے لگائے جا سکتے ہیں. یہ بھی دھیان رہے کہ زیتون کے پودے باغ کی بیرونی حدود سے تقریباََ 8 تا 10 فٹ کھیت کے اندر ہونے چاہیئں. پودے لگانےکے لئے دو فٹ گہرا اور دو فٹ ہی چوڑا گڑھا کھودیں. اس کے بعد زرخیز مٹی اور بھل سے گڑھوں کی بھرائی کر دیں. اب زیتون کا پودا لگانے کے لئے آپ کی زمین تیار ہے. عام طور پر 3 سال میں زیتون کے پودے پر پھل آنا شروع ہو جاتا ہے. بہتر یہ ہے کہ زیتون کے پھل کو بیچنے کی بجائے اس کا تیل نکلوائیںکے لئے دو فٹ گہرا اور دو فٹ ہی چوڑا گڑھا کھودیں. اس کے بعد زرخیز مٹی اور بھل سے گڑھوں کی بھرائی کر دیں. اب زیتون کا پودا لگانے کے لئے آپ کی زمین تیار ہے. عام طور پر 3 سال میں زیتون کے پودے پر پھل آنا شروع ہو جاتا ہے. بہتر یہ ہے کہ زیتون کے پھل کو بیچنے کی بجائے اس کا تیل نکلوائیںاور پھر اس تیل کو مارکیٹ میں فروخت کریں. زیتون کے پھل سے 20 سے 30 فی صد کے حساب سے تیل نکل آتا ہے. 20 فی صد کے حساب سے ایک ایکڑ زیتون کے پھل ( 10000 کلوگرام ) سے تقریبا 2000 کلو گرام تیل نکل آتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں