کراچی اسٹاک ایکسچینج پہ دہشت گرد حملہ پاکستان کے مایہ ناز پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا اور چاروں دہشت گرد ہلاک کردئیے۔
جب اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کی جارہی تھیں تب مکّار دشمن بھارت کے کتے میجر گوورو آریا نے حملے کے ٹھیک نو منٹ بعد ٹویٹ کر کے کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے کی خبر بریک کر دی۔
دشمن کی اس ٹویٹ سے واضح ہوتا ہے کہ شہر میں متحرک تمام کتے را کے پالے ہوئے ہیں اور ان کا براہ راست رابطہ بھارت سے ہے۔ ان شاءاللہ بہت جلد بھارت کو اس کے ناپاک عزائم کو بدلہ ملے گا۔
دوسری طرف سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہی دہشت گرد مسنگ پرسنز یا لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ دشمن کی یہ چال بھی واضح ہو گئی کہ لاپتہ افراد دشمن کی کمین گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں اور حملہ کرنے میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہمارے جانبازوں نے کارروائی کرکے حملہ ناکام بنایا اور قوم کو پھر بتا دیا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم اپنے محافظوں کو سیلیوٹ کرتے ہیں.
تحریر : شیر باز بلوچ.