کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان چمن میں ہو نے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں صوبائی حکومت دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے،انہوں نے دھماکے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی وتعزیت کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں