دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ۔۔۔

Loading

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر  چڑی گرام کے ایک فارم میں موجود بونی گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
دور دراز کے علاقوں سے لوگ محض اس منفرد گائے کو دیکھنے آرہے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

منفرد قد و قامت کی حامل رانی نامی اس گائے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جس کا قد 20 انچ (51 سینٹی میٹر) جبکہ عمر 23 ماہ ہے، رانی کی لمبائی 26 انچ (66 سینٹی میٹر) اور  وزن 26 گلو گرام ہے۔

اس بونی گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ رانی گنیز  بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود دنیا کی سب چھوٹی گائے سے بھی 10 سینٹی میٹر چھوٹی ہے۔ 
فی الحال دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہونے کا اعزاز  اس وقت بھارتی ریاست کیرالہ کی گائے کے پاس ہے جس کا قد 61 سینٹی میٹر ہے جبکہ عام طور  پر گائے کا قد 150 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔
فارم کے مالکان کے مطابق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ خاص طور پر اسے دیکھنے آ رہے ہیں اور  اس کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں