دنیا کا سب سے بڑا جانور وہیل مچہلی ہے ۔۔۔

Loading

May be an image of ocean

دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے جسکی لمبائی تقریباً سو فٹ اور وزن دو سو ٹن (تیس ہاتھیوں کے برابر) ہوتا ہے۔ان کا دل ایک گاڑی کے سائز جتنا ہوتا ہے اور آواز دنیا کے کسی بھی جاندار کی آواز سے اونچی ہے۔ تاہم ان کے گلے کا ڈائیا میٹر صرف چار سے آٹھ انچ ہے اس لئیے یہ سمندر کے چھوٹے shrimp کی طرح کے جانور(تصویر) Krill کا شکار کرتی ہیں اور ایک دن میں چالیس ملین کرل کھا جاتی ہیں۔ ان کی تیراکی کی عام رفتار 5 میل فی گھنٹہ ہے لیکن یہ 20 میل گھنٹہ تک بھی تیر سکتی ہیں۔یہ ممالیہ جانور ہیں جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اور ایک وقت میں تقریباً 220 کلو گرام دودھ پیدا کرتی ہیں۔مادہ عام طور پر وزن اور سائز میں نر سے بڑی ہوتی ہے اور دو سے تین سال میں ایک بچہ دیتی ہیں جب تک جسم میں قابلیت رہے۔ان کے سر پر سوراخ (تصویر) ہوتا ہے جسے blow hole کہتے ہیں۔ یہ اس کے ذریعے سانس لیتی اور خارج کرتی ہیں ۔ سانس خارج کرنے کے دوران پانی کو کئی میٹر اوپر اچھال دیتی ہیں جو دیکھنے میں خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔یہ اکثر شارک اور killer whale کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان کی اوسط عمر 80 سے 90 سال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں