درُود شریف کو روزمرّہ زِندگی کا حِصّہ بنالیں ۔۔۔

Loading

May be an image of ‎text that says '‎يسم الهِ الرّحطي الرّجنْمْ لَّهمَّ صَلِّ عَلى مُحَمّدِن النبيِ الأُتِِّ وَعَلى آلِه وَصَحبِه وَبَارِكُ وَسَلّمْ‎'‎

درُود شریف کو روزمرّہ زِندگی کا حِصّہ بنا لینے والوں کی چھوٹی بڑی مُشکلیں خُود بخُود دُور ہونا شروع ہو جاتی ہیں کیونکہ درود شریف عملِ الٰہی ہے سُنت رب العرش عظیم ہے اللّٰہ تعالیٰ اور حضور نبی کریم صلى الله عليہ وآلہ واصحابہ وسلم کی رضا ہے درود شریف افضل ترین عمل ہے عافیتِ دارین ہے نجات ہے دونوں جہاں کی بڑائی کا ضامن ہے رہبر و رہنما ہے معلم ہے واجبات و فرائض کی سب سے بڑی عادت ہے ردِ بَلا ہے عذاب قبر سے حفاظت ہے گناہوں کا کفارہ ہے قبولیتِ دُعا کی ضمانت ہے دین و دنیا کی تمام مہمات میں سریع التاثیر ہے ہر عبادت اللّٰہ تعالیٰ کے لئے ہوتی ہے لیکن درود شریف اللّٰہ تعالیٰ کا عمل ہے اپنے اللہ کی ہاں میں ہاں ملانے کا نام ہے فرمانِ الٰہی ہے اگر ہم کسی پر اپنا عتاب و عذاب نازل کریں اور اس کا دل مسجد میں یا نماز میں لگا ہو یا پھر درود شریف پڑ ھتا ہوگا تو ہمارا عتاب و عذاب بھی رحمتوں میں تبدیل ہوجاتا ہے اگر آسمانوں سے آگ اور پتھر برسنے لگیں اور زمین فتنہ فساد کا لاوہ اُبلنے لگے تو دو ہی لوگ محفوظ رہینگے ایک وہ جس کا دل نماز یا مسجد میں لگا ہوگا دوسرا وہ جو درود شریف پڑھتا ہوگا درود شریف واحد الاحد ذریعہ ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی نگاہِ کرم میں رہنے کا اور جس دن اک اشارہ ہوگیا پھر سمجھو کے بیڑہ پار ہے فرمانِ محمد مصطفی صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ہے جس نے مجھ پر دن میں ایک ہزار مرتبہ دُرُود شریف پڑھا وہ مرے گا نہیں جب تک جنّت میں اپنا ٹِھکانہ نہ دیکھ لے۔۔۔

التَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۲ ص۳۲۸،الحدیث:۲۲

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں