خوشحال بلوچستان خوشحال پاکستان

Loading

Hilal English

بلوچستان پاکستان کا رقبہ کا لحاظ سے سب سے بڑا اور معدنیات کے لحاظ سے اہم ترین صوبہ ہے۔ اس کے شمال میں خیبر پختون خواہ اور افغانستان، جنوب میں بحیرۂ عرب، مشرق میں سندھ اور پنجاب جب کہ مغرب میں ایران واقع ہے۔ یہ سرزمین پہاڑ، میدان اور ریگستانی علاقوں کو ملا کر سمندری اہمیت میں بھی کوئی ثانی نہیں رکھتی۔ سی پیک نے اس صوبے کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔ بلوچستان کی سرزمین  ہر لحاظ سے ملک کے وسائل میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند کردار ادا کرتی ہے اور سالانہ ملکی خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ کرتی ہے۔ ملک بھر میں معدنیات کے نو بڑے قدرتی ذخائر موجود ہیں  ۔جن میں کوئلے، گیس، سونا اور چاندی سے لے کر تیل کے وسیع ذخائر تک کے شواہد ملے ہیں اور ان معدنیات کی تعداد پچاس سے اوپر تک جا پہنچی ہے۔ بلوچستان کی معدنیات دنیا کی بیش قیمت معدنیات میں شمار ہوتی ہیں اور یہاں اتنے قدرتی وسائل موجود ہیں جن کا اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے، تو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا، دنیا میں تجارت کا اہم مرکز گوادر ہونے

Famous Places to Visit in Balochistan | Pakistan Tour and Travel

کے باعث عالمی طاقتوں سمیت خطے کے تمام ممالک کی نظریں بلوچستان پر مرکوز ہیں۔ حکومت  کی دن رات انتھک محنت اور بلوچستان کے محب وطن عوام کے ساتھ تعاون سے آج بلوچستان مکمل امن کا گہوارہ نظر آتا ہے۔ سی پیک کے مرکز  گوادر  سے صوبے کے ہزاروں افراد کو روزگار مل رہا ہے۔ بلوچستان میں برسر اقتدار آنے والی نئی حکومت خدمت کے جذبے سے سرشار مسلسل دن رات صوبے کی ترقی کے کوشاں ہے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں