حکومت عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے صوبے بھر کے چار اضلا ع میں ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا قیا lم عمل میں لایا گیا ہے جعفر آباد کی تحصیل گنداخہ میں بھی ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور صحت کی فراہمی کیلئے کام کر دیا گیا ہے جہاں پر الٹراساؤنڈ، آنکھ، کان، ناک، دانت، گلہ،دل، ڈلیوری، ماں اور بچے کی صحت کے متعلق ملک کے ماہر اور مایہ ناز ڈاکٹرز مفید مشورے اور ادویات کی نشاندہی کر رہے ہیں جدید ٹیکنا لوجی کے ذریعے مریضوں کا مفت چیک اپ اسلام آباد و دیگر شہروں میں ماہر ڈاکٹرز کریں گے. جعفر آباد کے ڈی ایس ایم شاہ جہاں مینگل نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو عزیز احمد جمالی کی خصوصی کاوشوں سے بلوچستان کے چار اضلا ع کے بی ایچ یوز میں ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے غریب اور دور آفتادہ علاقوں کی عوام کوبنیادی مراکز صحت پر عوام استفادہ حاصل کر سکے گی ٹیلی ہیلتھ سینٹر کے لیئے علیحدہ کمرے اور جدید سسٹم تنصیب کیا گیا ہے جہاں پر انٹر نیٹ کی سہولت کی فراہمی سے ویڈیو لنک کے زریعے مریضوں کا ملک کے ماہر ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا جا رہا ہے اور ان کے مفید مشوروں سے یہاں کی غریب عوام صحت کی سہولیات حاصل کر رہی ہے. انہوں نے بتایا کہ ٹیلی ہیلتھ سینٹر میں صبح سے شام تک عوام کی خدمت کی جارہی ہے یہاں کے عملے کو مکمل ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ اس شعبے پر مہارت حاصل کر سکیں انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ بہت جلد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ میں سی ایم سیکٹریٹ میں ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا باضابطہ طور پر افتتاح بھی کریں.