حب ڈیم کی سطح مزید 4 فٹ بلند

Loading

حب 27 اگست: حب ڈیم کی سطح آب مزید 4 فٹ بلند، ڈیم بھرنے کیلئے 2 فٹ پانی درکار رواں سال مون سون کے چھٹے اسپل میں کراچی اور سندھ کے علاوہ بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں بھی شدید بارشیں ہوئی ہیں، جس سے کییچمنٹ ایریاز سے پانی کے غیر معمولی ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں. حب ڈیم کی سطح مزید 4 فٹ بلند ہونے کے بعد337 فٹ سطح آب ہو چکا ہے. ڈیم بھرنے کیلئے 2 فٹ پانی درکار تین روز قبل تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 330 فٹ پر تھی. گزشتہ روز حب ڈیم میں سطح آب 337 فٹ تک پہنچ چکی تھی اور پانی کی آمد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 2 فٹ رہ گئی ہے. 45 کلومیٹر تک کے رقبے پر پھیلے اور 350 فٹ لیول کے حب ڈیم میں 339 فٹ کی سطح تک پانی جمع کیا جا سکتا ہے. ڈیم بھرنے کے بعد اضافی پانی اسپل ویز سے خارج ہوکر حب ندی کے راستے سمندر میں گرنے لگتا ہے۔حب ڈیم کی سطح مزید 4 فٹ بلند، ڈیم بھرنے کیلئے 2 فٹ پانی درکارحب ڈیم میں پانی کے ذخیرے کو محکمہ زراعت لسبیلہ حب اور کراچی کیلئے آئندہ ڈھائی سے تین سال کی ضروریات کے لیے کافی قرار دیا جا رہا ہے. آئندہ سال اگر مزید بارشیں نہ بھی ہوئیں تو حب ڈیم سال 2023 تک بلوچستان کے کئی علاقوں کو زرعی استعمال اور کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرتا رہے گا. واضح رہے کہ رواں سال مون سون سیزن کی غیر معمولی بارشوں سے حب ڈیم میں لگ بھگ 35 فٹ پانی پہنچ چکا ہے. ایریگیشن حکام کا کہنا ہے کے ڈیم بھرنے کے بعد پانی اسپلو سے اخراج ہونا شروع ہوتا ہے جبکہ ایکسین ایریگیشن حب عبد الجبار زہری کے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حب ڈیم کا پانی کس بھی وقت اسپل وے ہو سکتا ہے کیونکہ بہت بڑا پانی کا ریلہ حب ڈیم کی طرف آ رہا ہے، ایکسین ایریگیشن حب نے بتایا کہ ایمرجنسی نافذ ھے ہے. ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر حب انتظامیہ دیگر محکمہ الرٹ ہیںکسی بھی مشکلات کی صورت میں حب انتظامیہ سے رابطہ کرنا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں