جولائی: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کا کڑ نے وزیر اعلی بلوچستان کے پروگرام شیلٹر لیس سکولوں کا دورہ

Loading

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کا کڑ نے وزیر اعلی بلوچستان کے پروگرام شیلٹر لیس سکولوں کا دورہ کیا اور تعمیر ہونے والے سکولوں کے کام کا جائزہ لیا ایکسین بی اینڈ آر بلڈنگ اکبر علی لاشاری نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی کے پروگرام شیلٹر لیس سکول کے تحت تین سکول89 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جا رہے ہیں جس میں تیمور منجھو, احمد سلطان لہڑی اور نبی بخش بوہڑ سکول شامل ہیں تمام تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے بہت جلد یہ سکول محکمہ ایجوکیشن کے حوالے کر دیئے جائیں گے. اس موقع پر ایس ڈی او عابد علی پہنور بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہاکہ ان شیلٹر لیس سکولوں کی تعمیر کے بعد بچوں کو تعلیم کے حصول میں حائل مشکلات کا ازالہ ہوجائے گا صوبائی حکومت تعلیم کے میدان میں اپنی کامیابی بھرے اقدامات کررہی ہے نصیرآباد موسمی لحاظ سے انتہائی سخت کا حامل علاقہ ہے ان سکولوں میں بچوں کو بہتر انداز میں علم کے حصول میں مدد ملے گی کیونکہ گنجان علاقے میں سکول کے بچوں کی تعداد ذیادہ اور کلاس روم کم ہونے کے باعث شور و غل کی وجہ سے انہیں صحیح معنوں میں تعلیم حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا مگر ان سکولوں کی تعمیر ہونے سے یہاں کے طالب علموں کا مسئلہ حل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے شیلٹر لیس سکول کا پروگرام دے کر طالب علموں کے مسائل کا تدارک کیا ہے ڈپٹی کمشنر نے احکامات صادر فرمائیں کہ شیلٹر لیس سکول تعمیرات کے بعد جلد ہی یہ سکول متعلقہ محکمے کے حوالے کئے جائیں تاکہ سکول کھلنے کے بعد ملک کے معمار حکومتی اقدامات سے فائدہ بہرہ مند ہوسکیں ڈپٹی کمشنر نے بہتر انداز میں تعمیراتی کام کو بھی سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں