امریکی صدر جو بائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاؤس میں دوسری بار کسی شخص کو کاٹ لیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ’میجر‘ نامی کتا وائٹ ہاؤس کے لان میں موجود تھا جہاں اس نے نیشنل پارک سروسز کے ملازم کو کاٹ لیا ۔ متاثرہ شخص کا وائٹ ہاؤس میڈیکل یونٹ نے معائنہ کیا اور اسے کوئی زخم نہیں آیا ۔خاتون اول جل بائیڈن کے پریس سیکرٹری مائیکل لا روسا نے سی این این کو بتایا کہ ‘میجر’ ابھی اپنے نئے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہا ہے اس لیے وہ اب تک وہ افراد کو مشکوک سمجھ کر اُن پر حملہ کر چکا ہے ۔دوسری جانب نیشنل پارک سروس نے سی این این کی درخواست پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ میجر نے اس سے قبل بھی 8 مارچ کو وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے ایک اور شخص کو کاٹ لیا تھا ۔ جس کے بعد صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں ’میجر‘ اور ’چیمپ‘ کو سیکیورٹی گارڈ کو کاٹنے پر وائٹ ہاؤس سے عارضی طور پر نکالا دیا تھا اور دونوں کتوں کو بائیڈن کے پرانے گھر’ ڈیلاویئر’ میں منتقل کیا گیا تھا ۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کتوں کا طرز عمل وائٹ ہاؤس کے اسٹاف اور سیکیورٹی عملے کے ساتھ اچھا نہیں تھا ۔