تھائی لینڈ,مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا برآمد

Loading

تھائی لینڈ میں ایک مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا برآمد ہوا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔مذکورہ مریض پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کے چند ضروری ٹیسٹ کیے اور نمونے حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھیجا۔ رپورٹ آئی تو انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کئی فٹ لمبا کیڑا اور 28 انڈے موجود ہیں۔ ڈاکٹرز نے رپورٹس دیکھنے کے بعد مریض کو مخصوص ادویات دیں جس کے اگلے روز اُس کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا باہر نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں