عید الفطر بہت بہت مبارک ہو.
عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام اور شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے، جو رمضان میں کی گئیں عبادتوں و ریاضتوں کا اللہ پاک سے بخشا ہوا انمول انعام ہے۔ عید کے معنی خوشی اور فَطْرُ کے معنی شگاف جمع فطور ہے. فطر کے معنی [اسم] روزہ کشائی، اختتام روزہ یا کھولنے کے ہیں۔ اس دن سے رمضان کے روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے اور بعد ازاں شوال کے ٦ روزوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے. رمضان کے روزوں کا سلسلہ ختم ہونے کی نسبت سے سے اسے عیدالفطر کا نام دیا گیا ہے۔