تحریر ، کریم بلوچ
ڈاکٹر اللہ نظر ڈھنک واقعہ آپ کی غیرت پر حملہ تھا مگر تربت بم دھماکہ پورے بلوچ قوم کی غیرت پر حملہ ہے
تربت بم دھماکے پر ماتم کریں یا ان لوگوں کو بدعا دیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے بلوچ قوم کی نسلی کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، گزشتہ روز تربت میں ہونے والے بم دھماکے کی ھم بھرپور مزمت کرتے ہیں اور ہر بے قصور بلوچ پر حملے کو پورے بلوچ قوم پر حملہ تصور کرتے ہیں ، اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے ظالم قاتلوں کو کیفے کردار تک پہنچایا جائے جو ہمیشہ معصوم بلوچوں کا خون بہاتے ہیں یہ لوگ کسی بھی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہے گزشتہ روز جب ڈاکووں کے فائرنگ سے ایک بلوچ خاتون ھلاک ہوئی تو تم بلوچ قوم پرست پارٹیوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا حالانکہ ڈکیتی کرنے والے مجرم گرفتار بھی ہو چکے تھے اس کے باوجود پورے احتجاج کیا جلسے جلوس منقد کروائے ، لیکن جب دہشت گروں کی طرف سے آئے روز بم دھماکو ں کے ذریعے بے قصور بلوچوں کو شہید کیا جاتا ہے اس پر تمام قوم پرست پارٹیاں خاموش ہے کیا ان کے قول وفعل میں تضاد نہیں ؟ کیا یہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے بلوچ نہیں ، کیا ان کا خون خون نہیں میں سمجھتا ہوں یہ دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچ قوم یا ان کی نقصانات کا کوئی غم نہیں انہوں نے صرف اپنے بیرونی آقاوں کو خوش نویدی حاصل کرنے کے لئے کراچی اور تربت میں دہشت گردی کروائی ہے آج پوری دنیا کے اقوام ترقی کی طرف روا ہے مگر بد قسمت بلوچستان اور اس میں بسنے والی بد قسمت بلوچ قوم اس ترقی سے محروم ہیں کیونکہ ہمارے نام نہاد آزادی کے رکھوالوں کو اپنے بیرونی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے بلوچوں کے آنے والے نسلوں کے لئے بربادی کی راہ ہموار کرنا ہے ھم سمجھتے ہیں آج تو تم لوگ چند نوجوانوں کو ورغلاہ کر بے راہ روی کی طرف لے جا رہے ہو لیکن آنے والا کل اور انے والی نسل جو 21 صدی کی پیداوار ہو گی اور وہ اپنے اچھے برے کے بارے میں صیہح اور غلط کی پہچان رکھتے ہونگے تو تاریخ میں تم لوگوں کا مقام بھی میر جعفر اور میر صادق سے کم نہیں ہو گا تم لوگ جتنا معصوم بلوچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑو تب بھی انشااللہ یہ صوبہ و بلوچ قوم ترقی کی طرف رواں دواں رہنگے تم کتنے پاکستان نواز بلوچ مارو گے ہر گھر سے پاکستان کا وفادار بلوچ نکلے گا ایک بات یاد رکھنا پاکستان وہ طاقتور پہاڑ ہے جو اس سے ( سر) ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا چاہے وہ (RAW )کا ایجنٹ ہو ۔ CIA کا ایجنٹ ہو ۔(خاد) افغانستان کا ہو یاMI/6 کا ایجنٹ سب کی قسمت میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ہو گا ، انشااللہ بلوچستان ترقی کرتا رہے گا جس ( سی پیک) کو ناکام کرنے کے لئے تمیں تمارے بیرونی آقا پیسے دیتے ہیں وہ ( سی پیک )بلوچوں اور پاکستان کی قسمت بدل کر رہے گا
بلوچ ترقی پسند نوجوان زندہ باد ۔بلوچ دشمن دہشت گرد مردہ باد