تربت بازار میں ایک گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بی ڈی ایس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔