تربت اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی,بیکری سمیت متعدد دکانیں سیل

Loading

اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم کی سربراہی میں انتظامیہ کی ٹیم نے یوٹیلیٹی اسٹور، سویٹس شاپس اور دکانوں کا معائنہ کیا۔ عدم صفائی پر بولان سویٹ سمیت متعدد دکانیں سیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا۔
ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان کی ہدایت پر اے سی تربت عقیل کریم کی سربراہی میں ٹیم نے لیویز فورس کے ہمراہ یوٹیلیٹی اسٹور کا معائنہ کیا جہاں اشیاء کی کمی اور ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹور انتطامیہ کے خلاف حکام کو رپورٹ کردی۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت افضل شہزادہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری فہد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اے سی تربت نے تمام سویٹس شاپس، بیکری اور دکانوں کا معائنہ کرکے صفائی چیک کی اور قیمتوں کا جائزہ لیا، بولان سویٹ کو عدم صفائی پر سیل کرنے کے ساتھ قیمتوں میں من مانی اور صفائی کی صورتحال میں خرابی کے باعث متعدد دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں