بھارت کو شکست دے کر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی پاوری

Loading

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت کو 58 رنز سے شکست دینے کے بعد مقبول ٹرینڈ ’پاوری‘ میں شامل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد ہم پاوری کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی، پاکستان کے 186 رنزکے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹ پر127 رنز بناسکی۔پاکستان بلائنڈ ٹیم کے انیس جاوید،شاہ زیب اورساجد نوازنے 2۔2وکٹیں حاصل کیں، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔بدر منیر27 گیندوں پر50 رنزبناکرنمایاں رہے، معین اسلم 33 اور نثار علی نے 30 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں