بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ نوشین علی سردار نے بھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈراما سیریل ’’کثوم‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ٹی وی کی معروف مسلمان اداکارہ نوشین علی سردار نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ کرانے والی خاتون نے ان کا رشتہ کروانے سے صرف اس لیے انکار کیا کیونکہ وہ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔