بھارتی فضائیہ کا مگ21 طیارہ گر کر تباہ،کیپٹن ہلاک

Loading

بھارتی فضائیہ کا مگ21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں گروپ کیپٹن ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مگ21 نے وسطی بھارت میں ائربیس سے ٹریننگ مشن کیلئے اڑان بھری تھی. بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اے گپتا نامی ایک گروپ کیپٹن ہلاک ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مگ21 گرکر تباہ ہونے والے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں