بلوچ ماں کا مقام

Loading

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ایک منصوبے کا افتتاح، بلوچ ماں کو عزت دیتے ہوئے اس کے ہاتھوں سے تربت میں کروایا جا رہا ہے۔

عوام کو فراہمی آب کا یہ منصوبہ ایف سی بلوچستان نے فراہم کیا ہے جو بلوچستان کے اس علاقے کا ایک دیرینہ عوامی مطالبہ رہا ہے مگر یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ جمہوریت کے چیمپئین دودھ شہد کی نہریں تو نہ نکال سکے، فقط پینے کا پانی ہی عوام تک پہنچا دیتے۔ ووٹ کے دلدادہ بلدیاتی نمائندے اپنے علاقے میں پانی تو لے آتے، پارلیمنٹ میں اپنے قبیلے کی نمائندگی کرنے والے عوام کو پانی، تعلیم صحت اور روزگار ہی لا دیتے۔

ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب ہمارے ملک و قوم کے محافظ ایف سی کے جوان دے رہے ہیں جنہیں اپنے عوام کے مسائل حل کرنے سے ہمدردی ہے۔اچھا تو حساس اداروں کے جوان ایسے جواب بھی دیں، جانیں بھی دیں اور غداروں کی باتیں بھی سنیں؟ یہ اب نہیں ہوگا.

ہم ایسے قبائلی سردار، نمائندگان اور اس سکھا شاہی سے لاتعلق ہوتے اور عوامی ہمدردی اور حمایت رکھنے والی قوت سے عہد وفا کرتے ہیں جو ماؤں کو عزت کا مقام دیتے ہیں۔

تحریر : شیر باز بلوچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں