بلوچستان گمیز 2023 کے سلسلے میں دوسرے راؤنڈ ڈویژن سطح میں ڈسٹرکٹ مستونگ کا فاتحانہ آغاز۔۔۔

Loading

ڈسٹرکٹ مستونگ کے جھالاوان اسپورٹس vs آواران کے مابین میچ خضدار کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ ڈسٹرکٹ مستونگ کے جھالاوان اسپورٹس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈسٹرکٹ آواران نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز کا ہدف دیا۔ ڈسٹرکٹ مستونگ جھالاوان اسپورٹس کے بالر نادر علی نے تباہ کن بالنگ کی 4 اوورز میں 5 وکٹ اور 5 رنز دیے اور ٹورنامنٹ کا پہلا ہیٹرک کیا۔
جھالاوان اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف آسانی سے10اوورزمیں پورا کیا۔جھالاوان اسپورٹس کی جانب سےمقبول ترین نے 41 رنز بنائے ۔میر مدثر نے 41 رنز بنائے۔۔
نادر علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔۔
ڈسٹرک مستونگ کے جھالاوان اسپورٹس بلوچستان گمیز 2023 خضدار فیسٹیول کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ کل ڈسٹرکٹ مستونگ کا ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ساتھ سیمی فائنل میچ میں ٹاکرا ہوگا۔۔۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں