بلوچستان کے ہونہار طالبات

Loading

کوئٹہ : بلوچستان کے ہونہار طالبات پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کے طالبات اور خواتین سے ٹیلنٹ  اور ہنر مندی میں کم نہیں ہیں- حکومت تعلیم نسواں اور غیر نصابی سرگرمیوں کی راہ میں حائل کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی، خواتین کی تعلیم و تربیت ہی سے ملک کی تعمیر و ترقی اور ایک اعلیٰ معاشرہ کی تکمیل ممکن ہو پاتی ہے- بلوچستان اور پورے پاکستان کے طالبات کا کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستانی معاشرہ ایک صحت مند اور زندہ معاشرہ ہے جس میں خواتین کے لیے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوانے کے بھرپور مواقع موجود ہیں- آج ہمارے طالبات نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، کراٹے چیمپئن شپ کا یہ ایونٹ نہایت خوش آئند ہے جس میں ملک بھر سے آئے کھلاڑی اپنا، اپنے صوبے اور اپنے اداروں کا نام روشن کر رہے ہیں ۔اس کھیل میں ہمارے خواتین کھلاڑیوں کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ملک اور صوبہ کے لیئے فخر کی بات ہے آج سردار بہادر خان ومین ینورسٹی اپنے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے بلوچستان کے طالبات کے لیے ایک آئیڈیل پلیٹ فارم ہے جو اپنے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے اعلی مقام رکھتی ہے- یونیورسٹی کی ترقی کا سہرا ایس-بی-کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر میڈم رخسانہ جبین کو جاتا ہے جنکے شب و روز کے محنت، جفاکشی اور مخلصی کی بدولت آج یونیورسٹی کو یہ عالی مقام حاصل ہوا ہے- ان ہی کی کاوشوں کی بدولت آج یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، طالبات کی تعداد اور یہ یونیورسٹی کے اکیڈمی شعبہ جات میں گراں قدر اضافہ بھی ہوا ہے جس سے یہاں کے طالبات کو بہتر اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے نا صرف بہتر مواقع فراہم ہوتے ہیں بلکہ وہ صوبہ اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل بھی بن جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں