بلوچستان کے مشہورساحل گوادرسےدنیا کی نایاب مچہلی کروکرکاملناخوش آئندہے۔کیونکہ اس مچہلی کی قیمت کروڑوں روپے میں ہےاس سے ماہیگیروں کو فائدہ ہوگا۔۔۔

Loading

بلوچستان کے مشہورساحل گوادرسےدنیا کی نایاب مچہلی کروکرکاملناخوش آئندہے۔کیونکہ اس مچہلی کی قیمت کروڑوں روپے میں ہےاس سے ماہیگیروں کو فائدہ ہوگا۔

‘بعض مچھلیاں اپنے گوشت کی وجہ سے بہت زیادہ قیمتی ہوتی ہیں لیکن کروکر کے حوالے سے معاملہ مختلف ہے۔’

کروکر مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں سٹچنگ وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

گوادر میں محکمہ فشریز کے سینیئر آفیسر احمد ندیم نے بتایا کہ سرجری میں استعمال کے لیے کروکر مچھلی کے ایئر بلیڈر کے دھاگے بنائے جاتے ہیں۔

‘ان کی خوبی یہ ہے کہ یہ جیلی کی طرح جذب ہو جاتے ہیں اور زخم کو جما دیتے ہیں۔ سرجری میں ٹانکے لگانے کے بعد ان کو نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔’

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ایئر بلیڈر سے بننے والے سوپ کو چین، یورپ اور دیگر سرد ممالک میں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ‘اسے ایک پرتعیش غذا کا درجہ حاصل ہے۔’

جسمانی طاقت کو بڑھانے کے علاوہ کیلشیم زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔

کروکر مچھلی کا ایئر بلیڈر کاسمیٹکس کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

کروکر مچھلی کا ایک اور استمعال بھی اس کی مانگ اور قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔۔۔

White Croaker | California Sea Grant
Croaker Family Photographs, and Information – Sciaenidae | Mexican Fish.com
Croaker Fish Medium (30 CMS To 35 CMS) 2kg - Okowe Foods

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں