بلوچستان کے مشھور شھر خضدار میں یونیسیف کی جانب سے تعلیم سے مطعلق تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔۔۔

Loading

بلوچستان کے مشھور شھر خضدار میں یونیسیف نے پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت بلوچستان کی کوششوں سے قلات مستونگ اور لسبیلہ کے بعدیونیسیف نے اپنے تعلیمی پراجیکٹ میں خضدار کو بھی شامل کرلیا ہے۔ یہ طویل عرصہ بعد ایسا ہورہاہے کہ خضدار میں بھی یونیسیف شعبہ تعلیم میں کام کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کا فائدہ خضدار کو بھر پور انداز میں ہوگا۔حکومت بلوچستان ڈسٹر کٹ کی کوششوں سے علاقے کی قسمت بدل کر اور علاقے میں خوشحالی آرہی ہے اور عوام کی احساس ِ محرومی ختم ہورہی ہے۔یونیسیف ایک ایسا ادارہ ہے کہ جو تعلیمی ناخواندگی کے خاتمے، بے روزگاری کم کرنے، تعلیمی اداروں کے قیام، تدریسی کتب فرنیچر کی فراہمی اور ٹیچرز کو شعبہ تعلیم سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے لئے اپنے پروگرامز اور پراجیکٹس پیش کرتا ہے۔ تاہم یونیسیف کی خدمات سے ضلع خضدار طویل عرصے محروم اور اس کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔ اب یہ خضدار کے عوام کے لئے یہ مسرت کا مقام ہے کہ یونیسیف نے خضدار میں پراجیکٹس لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔حکومت کی کاوشوں سے یونیسیف ادارے کے سربراہان کو قائل کرنے کے بعد اسے خضدار میں کام کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ اس اہم قابل ستائش و مستقبل بنانے والے اقدام پر خضدار کے عوام اورتعلیم دوست حکومت بلوچستان کی ان ہی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور سراہتا ہے اور انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا جاتاہے۔

Image
یونیسیف نے خضدار میں پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا
بلوچستان: اہم پل ٹوٹنے سے کوئٹہ کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع - Pakistan -  Dawn News
تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع ۔۔۔سکول و کالجز کتنے دن بند رہیں گے  ۔۔۔؟جانیں- روزنامہ اوصاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں