پاک فوج کا صوبہ بلوچستان کے علاقہ ضلع شیرانی کے قریب جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ملک پاکستان پر جب بھی قدرتی آفات یا کوئی اور مسئلہ درپیش ہوا تو سب سے پہلے سیکورٹی فورسز نے عوام کا قدم با قدم ساتھ دیا
شیرگلی، ضلع شیرانی کے قریب دیودار کے جنگل میں لگی آگ 18 مئی 22 کو شروع ہوئی اور اب تک جاری ہے۔
بلوچستان پی ڈی ایم اے میں NDMA کے ساتھ ہم آہنگی امدادی کوششوں اور org آگ بجھانے کی سرگرمی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ فوج اور ہیڈ کوارٹر 12کور بلوچستان مدد فراہم کر رہے ہیں