بلوچستان کے شہر گوادر کے سیلاب متاثرین کے لیے چین کی طرف امدادی کھیپ گوادر پہنچ گئی ہے۔ چین کےمسلم اکثریتی خطے سنکیانگ کی طرف سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے امدادپہنچنا شروع ہوگئی ہے، سڑک کے راستے سے بھیجی گئی امداد گوادر پہنچ گئی ہے۔چین نے گوادر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 200,000 RMB مالیت کا تازہ سیلاب امدادی سامان بھیجا ہے۔جس میں سلیپنگ بیگز، خیموں اور دیگر موسم سرما سے محفوظ اشیاء سمیت امدادی سامان موجود ہیں۔