بلوچستان کے شہر پسنی میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فری وین شٹل سروس چلانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پسنی کے عوام کی سہولت کے لیے چراغ والینٹیرز کی جانب سے فری وین شٹل سروس شروع کی گئی ہے۔اس کاوش کا مقصد سول ہسپتال پسنی سے پاک عمان گرانٹ ہسپتال تک مریضوں اور انکے اہل خانہ کو مفت سروس مہیا کرنا ہے۔۔