بلوچستان کے شہر سبی میں تاریخی میلے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔۔۔

Loading

سبی// ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے سالانہ سبی میلہ کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مختلف مقامات کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کے ہمراہ چیف آفیسر سبی محب اللہ بلوچ، ایس ڈی او میر کامران اسلم مری ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میر سعداللہ مری،ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی اور دیگر آفیسران تھے

ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے زرعی و صعنتی نمائش، سردار میر چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم ،ہائی گراونڈ اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا

سبی کا چار روزہ سالانہ تاریخی میلہ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،

سبی میلہ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی و صوبائی معیشت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرئے گا،

سبی میلے کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے،

عوام میلے کے دوران سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر منصور قاضی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں