20 جون 2022 کو گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ اور گورنمنٹ ھائی سکول محمد شہی کے اساتذہ کے درمیان ایک شاندار دوستانہ میچ گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ کے گراونڈ میں کیھلا گیا۔

اس میچ میں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کے اساتذہ نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ میں 0 کے مقابلے میں میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی اس میچ کے مہمان خصوصی گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ کے پرنسپل جناب محمد سلیم سرپرہ اور جی ٹی اے مستونگ کے صدر حاجی عبدالعلیم سارنگزئی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس میچ کو دیکھنے کے لیے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ کے تمام طلباء موجود تھے۔

میچ کے مہمان خصوصی گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ کے پرنسپل جناب محمد سلیم سرپرہ کی جانب سے مہمان ٹیم کو میچ کے بعد ٹی پارٹی دی گئی ۔

پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ نےکہا کہ آئندہ بھی اس قسم کی صحت مند سر گرمیاں جاری رکھی جائیں گی ۔۔۔