بلوچستان کے شھر تربت میں مکران میڈیکل کالیج کے طلباء و طالبات کاایف سی کےہیڈکواٹرتربت کا دورہ کیا۔تفصیلات کےمطابق مکران میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے ایف سی ہیڈکوارٹر تربت کا ایک دن کا دورہ کیا جس میں 107 طلباء و طالبات تھے جن میں 35 طالبات بھی موجود تھی طلباء و طالبات نے ایف سی افسران کی ٹیم کے ساتھ ایک دلچسپ کرکٹ میچ کھیلا جو سنسنی خیز مقابلےکہ بعد مکران میڈیکل ٹیم نےٹرافی اپنےنام کرلی میچ کہ بہترین کھلاڑی رحیم بخش رہے دن یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ مکران میڈیکل کالیج کے طلباء و طالبات نے ٹینس میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور نشانے بازی کےبھی جوہر دکھائے جس کہ بعد طلباء و طالبات نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں موجود میڈیا سینٹر کا دورہ کیا جہاں ان کے لیے ایک دلچسپ فلم ٹاپ گن دکھائی گئی فلم کے بعد میڈیکل کالیج کے طلباء و طالبات کےلیےایف سی کی جانب سے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا میڈیکل کالیج کے طلباء وطالبات نے اس دورے کو خوب سراہا دن کے اختتام پر بلوچی اورپشتو گانوں پر خوب بلوچی چاپ اور پشتو اتڑ بھی کیا۔۔۔