کوئٹہ ڈسٹرکٹ پولیس کی سب انسپکٹر صوبیہ خانم کو صوبہ بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایچ او مقرر کر دیا گیا۔


ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ نے سب انسپکٹر صوبیہ خانم کی بطور ایس ایچ او کوئٹہ کینٹ تھانے کا فیصلہ کردیا ہے اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔