


بلوچستان کے ساحلی علاقہ و سی پیک حب گوادر میں جاری چار روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔
گوادرکتب میلے میں 18 لاکھ سے زائد کی کتابیں فروخت ہوئیں ۔
گوادر میں نجی ادارے آر سی ڈی سی کے زیر اہتمام چار روزہ کتب میلے کا انعقاد کیاگیا تھا، میلے میں گوادر اور بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں سے ادیب، مصنفین اور دانشوروں نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ کتب میلے میں سماجی اور سیاسی رہنمائوں ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباو طالبات نے شرکت کی ، میلے میں مختلف نشست کا انعقاد کیاگیا۔
اس موقع پر مختلف پبلشرز کی جانب سے کتابو ں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے ،جہاں کتب بینی کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں کتابوں کی خریداری کی کتب میلے کے انتظامیہ کے مطابق میلے میں شرکاءکی جانب سے 18لاکھ 20 ہزار روپے کی کتابیں خریدی گئی ہیں جبکہ ایک لاکھ40 ہزار روپے کے فن پارے بھی فروخت ہوئے ہیں ،اس سے قبل تربت میں 13 فروری کو بلوچستان کے نامور شاعر و دانشور عطاشاد کی یاد میں ہونے والے ادبی میلے میں 35 ۔۔