بلوچستان : کے دارالحکومت کوئٹہ کے معروف سیاحتی مقامات ،،نصیر خان نوری کمپلیکس میں موجود عجائب گھر

Loading

نصیر خان نوری کمپلیکس میں ایک میوزیم موجود ہے جن کو دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ بلوچستان آثار قدیمہ کے حوالے سے دنیا بھر میں کافی مشہور ہونا چاہیے۔

آثار قدیمہ کے مشہور مقامات تو مہر گڑھ اور دیگر ہیں لیکن بہت سے مقامات ایسے ہیں جو کہ اب بھی لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

بلوچستان میں ان آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لیے تاحال مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے برآمد ہونے والے زیادہ تر آثار کراچی کے میوزیم میں تھے جنھیں اب دوبارہ حکومتِ بلوچستان نے حاصل کیا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کو یونیورسٹی کے قریب جدید میوزیم کی تعمیر مکمل ہونے پر وہاں منتقل کیا جائے گا۔

تاہم مہر گڑھ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے ملنے والے آثارِ قدیمہ میں سے بعض کو اسپنی روڈ پر قائم اس میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

یہاں ہمیں کئی حوالوں سے منفرد چیزیں دیکھنے کو ملیں جن میں گلے کا ایک ایسا ہار بھی ہے جو کہ ماہرین کے مطابق مہر گڑھ سے ملا تھا۔

اس میوزیم میں ڈھاڈری بندوق بھی دیکھنے کو ملے گی اور ایسی بندوقیں بھی جن پر قرآن مجید کی آیات کندہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں