بلوچستان : کے دارالحکومت کوئٹہ کے معروف سیاحتی مقام جبل نور القرآن

Loading

جبل نور القرآن کے نام سے مشہور پہاڑی چلتے ہیں جہاں غار بنے ہوئے ہیں۔ بروری میں واقع شہر کے مرکزی علاقے سے جبل نور القرآن صرف چند منٹ کے فاصلے پر ہے۔

پہاڑی علاقوں میں بہت سارے غار اب بھی موجود ہیں جن میں لوگ زمانہ قدیم میں رہائش اختیار کرتے تھے لیکن جبل نور القرآن کے غار زمانہ قدیم کے نہیں ہیں بلکہ ان کو 25 سال پہلے بعض رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت قرآن مجید کے شہید ہونے والے اوراق کو محفوظ بنانے کے لیے بنوایا ہے۔

اس پہاڑ پر 15 سے زائد بڑے غاروں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے غار بھی ہیں جن میں سے بعض کی لمبائی بہت زیادہ ہے۔

ان غاروں میں اس وقت قرآن مجید کے لاکھوں شہید نسخے محفوظ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جو نسخے دوبارہ مطالعے کے قابل ہوتے ہیں ان کو دوبارہ جِلد کر کے مدارس اور مساجد کے حوالے کیا جاتا ہے۔

جبل نور القرآن اب صرف قرآن مجید کے شہید ہونے والے نسخوں کو محفوظ کرنے کی جگہ ہی نہیں رہی بلکہ یہ سیاحت کا بھی ایک بڑا مرکز بن گیا ہے جہاں روزانہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔

Jabal-e-Noor-ul-Quran

یہاں ہم نے بہت سارے لوگوں کو نوافل ادا کرتے دیکھا جبکہ بعض لوگ قرآن مجید کی تلاوت کرتے بھی دکھائی دیے۔

یہاں آنے والے لوگوں نے بتایا کہ سیاحت کے ساتھ ساتھ وہ روحانی سکون اوردعائیں مانگنے کے لیے بھی یہاں آتے ہیں۔

Photo - Jabal-e-Noor-ul-Quran Quetta 3 by Kiran Rizwi (Quetta) | Pak101.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں