بلوچستان کے خوبصورت شھر کوئٹہ میں واقع ہنہ جھیل ۔۔۔

Loading

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے شمال کی طرف تقریباً دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سنگلاخ چٹانوں میں 1894 میں تاج برطانیہ کے دور میں لوگوں کو سستی فراہمی ، زیر زمین پانی کی سطح بلند رکھنے اور آس پاس کے علاقوں کی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے ہنہ جھیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔  ہنہ  جھیل  کی  گہرائی تقریباً 43فٹ ہے۔ بارشوں اور برفباری کا پانی مختلف گزرگاہوں سے ہوتا ہوا اوڑک روڈ پر واقع براستہ سرپل جھیل تک پہنچتا ہے ۔کوہ زرغون سے برفباری اور

بارش سمیت اوڑک کے قدرتی چشموں کے پانی کو جھیل تک لانے کے لیے تاج برطانیہ دور میں پل تعمیر کیا گیا تھا اور وہاں لوہے کے پانچ دروازوں اور پانچ سرنگوں کی تعمیر کی گئی تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جاسکے اور پانی جھیل تک پہنچے۔ تفریح کے لیے آنے والوں سے ٹکٹ لیا جاتا ہے تاکہ جھیل پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس جھیل میں کشتی رانی کی تربیت دی جاتی ہے اور یہاں کشتی رانی کے کئی مقابلے بھی ہوچکے ہیں۔یہ جھیل درمیان سے بہت گہری ہے۔اور سیاحت کے لحاظ سے ایک پر آسائش اور خوبصورت جگہ ہے ۔ پوری دنیا سے سیاح اس جگہ کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں