ایف سی بلوچستان ساؤتھ خاران رائفلز کی جانب سے خاران کے علاقے نوروزقلات میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہےواضع رہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا تسلسل کامیابی سے جاری ہے۔جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے, اور ان فری میڈیکل کیمپس میں اب تک ہزاروں مریض مستفید ہوچکے ہیں۔۔427 مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے جسے بلوچستان کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔