بلوچستان کےشہرگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ٹرمینل کی عمارت کو مکمل کر دیا گیا ہے اور اس کے اندر مکینیکل اور برقی آلات کی تنصیب اور سجاوٹ کا کام جاری ہے۔اے ٹی سی کی عمارت اور ٹاور کے لیے اندرونی آلات کی تنصیب اور سجاوٹ کا کام جاری ہے۔رن وے، کنیکٹنگ رن وے، ٹیکسی وے، سروس لین اور سٹیشن فلور کا کنکریٹ فرش مکمل ہو چکا ہے۔ نیوی گیشنل لائٹنگ ایڈ سسٹم مکمل ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ اندرونی لائٹوں مین رن وے اور سینٹر لائن لائٹس، رن وے ایج لائٹس، اپروچ لائٹس وغیرہ شامل ہیں۔۔۔



