
یکم جولائی 1947 کا 15 روزہ اخبار ترقی اٹک کیمبلپور کی خبر
بلوچستان پاکستان میں شامل ہو گیا
کوئٹہ- 29 جون حکومت برطانیہ نے صوبہ سرحد – آسام کے ایک علاقے سلہٹ اور بلوچستان کو اختیار دیا تھا۔ کہ وہ چاہیں تو ہندوستان میں شامل ہوں چاہیں تو پاکستان میں۔ بلوچستان میں یہ فیصلہ میونسپل کمیٹی کے غیر سرکاری ممبروں اور شاہی جرگے نے کرنا تھا۔ شاہی جرگہ کے ممبروں کی تعداد 60 اور کمیٹی ممبروں کی 12تعداد تھی۔ 29 جون کو یہ لوگ بلوچستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے جمع ہوئے۔ غیر مسلم غیر حاضر تھے۔ اس وقت 54 ممبران موجود تھے۔ سب نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ بلوچستان سلطنت پاکستان کا حصہ ہے۔