بلوچستان کی مشہور جھیل ( زنگی ناوڑ ) جھیل ۔۔۔

Loading

May be an image of ‎outdoors and ‎text that says '‎زنگی ڑجھیل بلوچستان‎'‎‎

پاکستان سیاحتی مقامات کے اعتبار سے دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے۔ عام طور لوگ سیر و سیاحت کے لیے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں لیکن بلوچستان کے سحر انگیز، دلکش اور پوشیدہ مناظر ابھی بھی سیاحوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔بلوچستان میں واقع نوشکی کا ریگستان بہت مشہور ہے۔ ہر طرف پھیلے ہوئے پہاڑی سلسلہ اور ریت کے ٹیلے اس مقام کو باقی بلوچستان سے ممتاز بنا دیتے ہیں ۔ اس ریگستان میں ایک خوبصورت جھیل موجود ہے جسے ” زنگی ناوڑ ” کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔ ” ناوڑ ” بلوچی زبان میں ” جھیل ” کو کہتے ہیں، اسی وجہ سے مقامی لوگ اسے ” زنگی ناوڑ ” کہتے ہیں اور عام طور یہ مقام ” زنگی جھیل ” کے نام سے مشہور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں